حکومتِ سندھ نے کابینہ میں اہم تبدیلیاں کر کے ایک بار پھر سیاسی حرکیات کو متوازن کرنے کی کوشش کی ہے۔ سعید غنی سے بلدیات، لیبر اور سوشل ویلفیئر کی اہم وزارتیں واپس لے لی گئیں جبکہ ناصر حسین شاہ کو بلدیات کا قلمدان واپس دے کر ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا عندیہ دیا گیا۔
اسماعیل راہو کی کابینہ میں واپسی اور شام سندر اڈوانی کی بطور معاون خصوصی شمولیت کو اقلیتوں کی نمائندگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شاہد تھہیم کی وزارت سے علیحدگی بھی ایک اہم سیاسی فیصلہ ہے۔ آئی ٹی، خوراک اور پی اینڈ ڈی جیسے محکموں میں تبدیلی سے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
0 28 Less than a minute




