چمن: پاک افغان بارڈر 17 روز سے بند ہے، جس کے باعث دونوں جانب مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ سرحد بند رہنے سے روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
دوسری جانب افغان مہاجرین چمن باب دوستی کے ذریعے باقاعدہ وطن واپس جا رہے ہیں۔ حکام نے کہا کہ سرحد کھولنے کے انتظامات جاری ہیں، مگر حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔




