اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 275 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں 16 اکتوبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔




