پاکستان
Trending

بسنت کی تیاریاں مکمل، حفاظتی اقدامات پر زور

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں بسنت کی تیاریاں حتمی کر لی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ پتنگوں اور ڈور پر بار کوڈ لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے تاکہ بسنت کے دوران حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔ بسنت میلہ صرف ہفتہ اور اتوار کو دو روز کے لیے منعقد ہوگا۔

اجلاس میں اندرون شہر بسنت کی محدود سرگرمیوں کی سفارشات بھی حکومت کو پیش کی گئیں، جن کا مقصد تہوار کو منظم اور محفوظ بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button