پاکستان
Trending

غیر قانونی افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجا جائے، وزیراعظم کا واضح حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی فوری واپسی کا دوٹوک حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب صرف وہ افغان باشندے پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزہ ہو گا۔

افغانستان اور سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغانوں کا ملوث ہونا انتہائی تشویشناک ہے، اور اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی شناخت اور واپسی کا عمل فوری اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور ملک میں قیام صرف اُنہی افراد کو دیا جائے گا جو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوں۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، وزیراعظم آزاد کشمیر، اور پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسلام آباد میں موجودگی کے باوجود شرکت سے معذرت کی، جبکہ ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان مہاجرین سے متعلق ریاستی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا تاکہ دہشت گرد عناصر کو پناہ لینے کا موقع نہ مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button