پاکستان
Trending

صدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات؛ امن و امان اور اہم عالمی سفارت کاری پر مشاورت

 

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر مذاکرات کے فروغ اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی استحکام کے لیے تمام آئینی و قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ معاشی و سماجی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔
صدر آصف علی زرداری نے خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی زمین کو امن کے لیے استعمال کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ علاقائی استحکام کے لیے حکومتی کوششیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہیں۔
مضبوط خارجہ پالیسی کے ذریعے ہی پاکستان اپنے اہداف حاصل کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button