پاکستان
Trending

امریکا ایران تناؤ: پاکستان کا ‘پیس مشن’ متحرک، مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش

 

اسلام آباد: خطے کو کسی بڑے بحران سے بچانے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لاتے ہوئے امریکا اور ایران کو مذاکرات کے دوسرے دور کی دعوت دے دی ہے۔ پاکستان نے اس اہم عمل کی دوبارہ میزبانی کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔
حکومتی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی جانب سے دونوں فریقین کو درج ذیل اہم تجاویز دی گئی ہیں۔ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات کی میز پر واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
مذاکرات کے لیے مقام کا انتخاب فریقین کی مرضی اور سہولت کے مطابق طے کیا جائے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ یہ بات چیت محض ایک اتفاقیہ ملاقات نہیں بلکہ ایک "جاری عمل” (Ongoing Process) ہے جس کا مقصد دیرپا امن ہے۔
یاد رہے کہ مذاکرات کے پہلے دور میں اب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے، جس کے پیشِ نظر پاکستان نے دوسرے دور کی تجویز پیش کی ہے۔ پاکستان اس وقت خطے میں ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا ہے، جس کا مقصد واشنگٹن اور تہران کے درمیان موجود غلط فہمیوں کی دیوار کو گرانا ہے
پاکستان کے اس سفارتی اقدام کو عالمی برادری کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان کی کوشش ہے کہ کسی بھی نئے تنازعے کے اٹھنے سے پہلے ہی اسے سفارت کاری کے ذریعے حل کر لیا جائے تاکہ خطے میں جاری امن کی کوششیں سبوتاژ نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button