پاکستان
Trending

پاک فضائیہ دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے تیار ہے:نیول چیف کا رسالپور میں خطاب

 

رسالپور : پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب نے عسکری وقار کی نئی داستان رقم کر دی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فضائیہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک سٹرائیک فورس قرار دیا۔معرکہ حق’ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کی تاریخ جرات اور بہادری سے بھری پڑی ہے۔ نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ بحریہ اور فضائیہ مل کر وطنِ عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دفاعِ وطن کی ذمہ داری ان کے مضبوط کندھوں پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button