اسلام آباد : علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ بھارتی عسکری ماہرین بھی پاکستان کے حالیہ سفارتی کردار کو سراہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بھارتی میجر جنرل (ر) یشپال مور نے واضح کیا کہ پاکستان کا حالیہ ثالثی کردار فیلڈ مارشل کی غیر معمولی قیادت اور بصیرت کا مرہونِ منت ہے۔
پاکستان نے حالیہ جنگ میں کسی کا آلہ کار بننے کے بجائے غیر جانبدار رہ کر دونوں فریقین (امریکہ اور ایران) کے درمیان ایک معتبر ضامن کی حیثیت حاصل کی۔ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت اور ایران پر حملوں کی شدید مذمت کر کے پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ حق اور اصولی سیاست کا علمبردار ہے۔
پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی نے اسے خطے میں ایک "امن پسند طاقت” کے طور پر دوبارہ مستحکم کر دیا ہے۔




