راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہاں کے لوگ محب وطن اور بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے کردار کو بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ صوبے میں امن قائم رہے۔ مزید کہا کہ بلوچستان کی معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور مقامی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبوں کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے بلوچستان کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی اورفیلڈ مارشل نے ان تجاویز کو سنجیدگی سے لینے کا وعدہ کیا۔




