کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز بھی سونا 2 ہزار روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1714 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سونا مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کمی کے بعد 4095 ڈالر پر آ گیا۔
گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 826 روپے ہو گئی تھی۔




