پاکستان
Trending

ستائیسویں آئینی ترمیم منظور، فیصل واوڈا نے اٹھائیسویں کی تیاری کا اشارہ دے دیا

 

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوری عمل کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم ہے، اب اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری شروع کرنی چاہیے۔

فیصل واوڈا نے وزیر اعظم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے جمہوری روایت کے مطابق شاندار کام کیا ہے اور میں ان کی قدر کرتا ہوں۔

خیبر پختونخوا کے نام کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ “ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا۔”

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں واوڈا نے کہا کہ “مولانا ہمارے بڑے ہیں، ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔”

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ “اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا، اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔ ستائیسویں آئینی ترمیم سے نہ صرف جمہوریت مضبوط ہوگی بلکہ ملک کا دفاع بھی مستحکم ہوگا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button