ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبا و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں ملکی داخلی صورتحال، قومی دفاع اور نوجوانوں کے کردار پر بات کی گئی۔
طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ نشست نوجوانوں کو تنقیدی سوچ اور فعال شہریت کے اصول سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
نشست کے دوران طلبا نے اعتراف کیا کہ پاک افواج کے بہادری بھرے کردار نے نوجوان نسل میں دفاعِ وطن کا عزم مضبوط کیا اور میڈیا پر خبروں کو بغیر تحقیق پھیلانے کے غیر ذمہ دارانہ اثرات سے آگاہ کیا۔




