پاکستان
Trending

وانا میں وفاقی وزیر داخلہ کے اہم اجلاس۔۔۔سرحد پار دہشتگردی پر سخت مؤقف

 

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، اور ریاست کسی کو بھی ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

قبائلی عمائدین نے علاقے میں سیکیورٹی اقدامات اور بچوں کے تحفظ پر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ کیڈٹ کالج وانا بھی پہنچے جہاں انہوں نے دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن سانحہ اے پی ایس جیسی واردات دہرانا چاہتا تھا، مگر جوانوں نے بروقت اور بہادری سے حملہ ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت دشمن عناصر ہیں جن کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button