اسلام آباد: ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ انہیں پیش کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے بادشاہ کو یہ ایوارڈ پیش کیا، جبکہ اردن کے شاہ نے بھی صدر زرداری کو اردن کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان، بلاول بھٹو اور آصفہ زرداری نے شرکت کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و دفاعی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایوارڈز کی یہ تقریب پاکستان اور اردن کے درمیان دوستانہ تعلقات کی اہم علامت قرار دی گئی۔




