پاکستان
Trending

گلگت بلتستان اسمبلی آج رات تحلیل، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے وزیر اعظم جلد اعلان کریں گے

 

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی، اور وزیر اعظم شہباز شریف نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان جلد کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو نگراں وزیراعلیٰ کے لیے تین ناموں کی سمری موصول ہوئی ہے جن میں مصطفی مدنی راوٹ، محمد علی قائد اور راجہ نظیم شامل ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث حتمی فیصلہ وزیر اعظم کے اختیار میں ہے۔

حاجی گلبر خان کی موجودہ حکومت آج رات ختم ہو جائے گی، اور توقع ہے کہ کل نگراں حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔

اس دوران گلگت بلتستان پولیس نے بھی اپنے اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button