خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیے گئے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے، جب کہ سپین وام کے علاقے میں ہونے والی کارروائی کے دوران ایک خوارج مارا گیا۔
بیان کے مطابق فورسز نے دونوں مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔




