لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں 24 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والے پمفلٹ بھی برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشنز رواں ہفتے میں 364 مختلف مقامات پر کیے گئے اور گرفتار افراد مختلف دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر فراہم کی جائے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔




