گوجرانوالہ: مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹروبس سروس جلد شروع کی جا رہی ہے، اور ایک سال میں بیس ہزار کلومیٹر سڑک تعمیر کرنا کسی معجزے سے کم نہیں۔
انہوں نے خیبرپختونخوا میں 12 سال سے جاری حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ صوبہ "کھنڈر” بن چکا ہے، وزیراعلیٰ کی کرسی کو مذاق بنا دیا گیا ہے، اور پچھلے وزیراعلیٰ کے دور میں بھی کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا۔ مریم نواز نے ہری پور کے فیصلے اور نااہلی کے اثرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ چار سال حکومت کرنے والے پہلے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کرتے تھے، مگر ڈیڑھ سال بعد سب کچھ بھول چکے ہیں۔




