گوجرانوالہ: وزیراعظم شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو موجودہ حالات مختلف ہوتے۔
انہوں نے نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور پنجاب میں تعمیراتی کاموں کے آغاز کو سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے ضلع کی تقدیر بدلیں گے اور عوام کے لیے سہولیات میں اضافہ کریں گے۔




