اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر کہا کہ عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے اور ہر شہری کی عزت، آزادی اور مساوات کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کا مقصد نظام کو جدید، شفاف اور کمزور طبقات کے لیے مؤثر بنانا ہے، اور انسانی حقوق کا تحفظ صرف عدالتوں کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔




