لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں رولز اور ریگولیشن کو یکساں بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور نظام تعلیم میں شفافیت اور ہم آہنگی پیدا ہو۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق، طلبہ کو اب روایتی کتابوں کی بجائے کروم بکس فراہم کی جائیں گی، جس سے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ ملے گا اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ منصوبہ مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا اور ابتدائی طور پر پرائمری کلاسز کے طلبہ کو کروم بکس فراہم کی جائیں گی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تعلیمی بورڈز کے ایکٹ میں ترامیم کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، تاکہ رولز ریگولیشن میں یکسانیت کے ذریعے پورے پنجاب میں تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔




