اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ لازمی ہے۔ حکومت کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم کو مالی سال 2025-26 کی برآمدات اور درآمدات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اسی دوران، وزیراعظم کی زیرصدارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اجلاس بھی ہوا، جس میں متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا گیا۔ وزیراعظم نے امیگریشن کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بیرون ملک غیر قانونی سفر کرنے والوں کے خلاف اقدامات پر بھی تفصیلی آگاہی دی گئی۔




