پاکستان
Trending

بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی شاندار فتح پر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد

 

دبئی، 21 دسمبر 2025: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔

محسن نقوی نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت یہ فتح ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی شائقین کرکٹ کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔

فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دی، جس میں سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر دو نئے ریکارڈ قائم کیے: فائنل میں 122 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر اور پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button