پاکستان
Trending

پنجاب کا بجٹ متوازن اور عوام دوست، نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا:مریم نواز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مالی چیلنجز اور عالمی معاشی صورتحال کے باوجود پنجاب حکومت نے ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو بڑی مالی ادائیگیوں کے باوجود اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے اور کسی نئے ٹیکس کا نفاذ نہ کیا جائے۔

مریم نواز کے مطابق پنجاب کا بجٹ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف پر مرکوز ہے اور حکومت دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے اس بجٹ کو “امید کا بجٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کو سہولتیں فراہم کرنا اور صوبے کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے، جبکہ آئندہ بھی عوامی توقعات کے مطابق اقدامات جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button