کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے اور کاروبار کے دوران ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 421 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،




