کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمی کے بعد مارکیٹ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث مارکیٹ پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی نظریں ملکی معاشی صورتحال، اہم پالیسی فیصلوں اور مارکیٹ کے آئندہ رجحان پر مرکوز ہیں۔




