بھارت کے ساتھ جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا وقار عالمی سطح پر نمایاں طور پر بلند ہوا ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہر دور میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔




