پاکستان
Trending

تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کانووکیشن سے خطاب

 

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ وہ کراچی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک وژن کا تسلسل ہے جو وقت کے ساتھ ایک مضبوط درخت بن چکا ہے، جس کی چھاؤں میں لاکھوں افراد نے علم حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم انسان کو شعور، آگاہی اور مثبت سوچ عطا کرتی ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کو قوم کے فکری مستقبل کی ضمانت سمجھتی ہے اور تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تاکہ آنے والی نسلوں کو باخبر اور باصلاحیت بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button