بشکیک: صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں کرغزستان میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں کرغز صدر سادیر جیاپاروف نے ان کا استقبال کیا۔
تقریب کے آغاز پر پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ کرغز افواج کے دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے استقبالیہ تقریب کے دوران کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔




