میکسیکو:فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو اسپین کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی پرتگال کا ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
سنسنی خیز مقابلے میں اسپین کی جانب سے میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں فیصلہ کن گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔
کرسٹیانو رونالڈو اپنے ممکنہ آخری ورلڈکپ کو یادگار بنانے میں ناکام رہے۔ پرتگال کی شکست کے بعد اسٹار فٹبالر جذباتی دکھائی دیے اور نم آنکھوں کے ساتھ میدان سے باہر چلے گئے۔
دوسری جانب بیلجیم نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اب اسپین اور بیلجیم آمنے سامنے ہوں گے۔




