پاکستان
Trending

زیارت کلیئرنس آپریشن کامیاب، دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا: شاہد رند

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

شاہد رند کے مطابق آپریشن کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پولیس افسران سمیت 9 اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، جبکہ امن کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button