کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی، تاہم اب وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پولیس ان کے خلاف فوری ایکشن لے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور چاہتے ہیں کہ گندم پالیسی پر وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔




