فیصل آباد:فیصل آباد میں مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 29 کلومیٹر کی نئی سڑک منظور ہو گئی ہے اور ایک ارب روپے مالیت کی سڑک کا کام جلد شروع ہوگا، جس سے شہریوں کی آمدورفت میں آسانی آئے گی۔
رانا ثنا اللہ نے گیس کے نئے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے معاہدے کے بعد سوئی گیس کی قلت پر قابو پایا جائے گا، اور گھریلو سلنڈر صارفین کے لیے یہ سستی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلا تفریق ہر پاکستانی کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہر جائز کام ہر شہری کا حق ہے۔ ستھرا پنجاب اور دانش اسکولوں کے منصوبے دیہاتوں میں صفائی اور معیاری تعلیم کے فروغ میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ملک کی تعمیر و ترقی ہے۔




