کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی سندھ آمد پر حکومتِ سندھ انہیں خوش آمدید کہے گی اور صوبے میں سیاسی و سرکاری سرگرمیوں کے لیے مکمل آزادی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو دورے کے دوران مکمل سکیورٹی اور سرکاری پروٹوکول دیا جائے گا۔ شرجیل میمن کے مطابق اگر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو کسی جلسے یا تقریب کے لیے گراؤنڈ درکار ہوگا تو حکومتِ سندھ وہ سہولت بھی فراہم کرے گی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ حکومتِ سندھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور تمام انتظامات پیشگی آگاہی سے مکمل کیے جائیں گے۔




