پاکستان
Trending

عالمی یومِ تعلیم: نوجوانوں کی ترقی اور تعلیم پر زور

 

اسلام آباد: عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کی تعلیم اور ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ تعلیم نوجوانوں میں تجسس، صلاحیت اور مضبوط کردار پیدا کرنے کا ذریعہ ہے اور ڈیجیٹل خواندگی، تحقیق، جدت، فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع برابر فراہم کرنا ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت وظائف، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم اور دیگر تعلیمی پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے اور تعلیم کو ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button