آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملک میں مثبت تبدیلی اور ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت معاشی اصلاحات پر سنجیدگی سے عمل درآمد کر رہی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔




