پاکستان
Trending

لاہور کی سڑکوں پر اب دوڑیں گی الیکٹرک بسیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے شہریوں کے لیے ایک اور بڑا وعدہ پورا کر دیا۔ لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ نے "پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی” کا باقاعدہ افتتاح کر کے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے دوران مریم نواز نے نئی الیکٹرو بس کا اندرونی دورہ کیا اور مسافروں کے لیے نصب کردہ جدید ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے بس میں چارجنگ پوائنٹس، ایئر کنڈیشننگ اور سیٹ بیلٹس جیسی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود حکام کو ہدایت کی کہ بسوں کے کرائے عام آدمی کی پہنچ میں رکھے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔
تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے تحت ابتدائی طور پر لاہور کے اہم روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی جن کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بسیں ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ آپریٹنگ لاگت میں بھی انتہائی کم ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ "ہم پنجاب کو جدید اور آلودگی سے پاک بنانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button