اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے تصدیق کی ہے کہ بانی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں میڈیکل بورڈ ان کا طبی معائنہ کرے گا۔طارق فضل چودھری نے واضح کیا کہ قیدیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ صحت کے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کروا دی گئی ہے۔





