پاکستان
Trending

عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ: ڈیزل کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرائے آسمان پر پہنچ گئے

 

لاہور: حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے کرایوں میں 25 فیصد تک کا بڑا اضافہ کر کے مہنگائی سے پسے ہوئے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آپریشنل اخراجات میں اضافے کے باعث کرایوں میں ردوبدل ناگزیر تھا۔ نئے شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی کے لیے اب 1 لاکھ 8 ہزار کے بجائے 1 لاکھ 33 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔
لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 1 لاکھ 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 65 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی کے روٹ پر مال برداری کا کرایہ 65 ہزار سے بڑھ کر 80 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔
صرف مال برداری ہی نہیں، بلکہ عام مسافروں کے لیے بھی سفر اب بوجھ بن گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئے ریٹ لسٹیں جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اس قدر بھاری اضافے سے ملک بھر میں سپلائی چین متاثر ہوگی۔ سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں فوری طور پر 10 سے 15 فیصد اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ منڈیوں تک مال پہنچانے کے اخراجات بڑھ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button