مکہ مکرمہ / مدینہ منورہ: سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور روایتی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ عید کے روح پرور اور تاریخی اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندانِ توحید نے بارگاہِ الٰہی میں سر بسجود ہو کر امتِ مسلمہ کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید الفطر کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ مغربی دنیا میں بھی آسٹریلیا، برطانیہ اور یورپ بھر میں مقیم مسلمانوں نے آج نمازِ عید کے بڑے اجتماعات میں شرکت کی۔دوسری جانب جنوبی ایشیا اور چند دیگر ایشیائی ممالک میں چاند کی رویت نہ ہونے کے باعث عید کل منائی جائے گی۔




