پاکستان
Trending

پاکستان اور کویت کا علاقائی امن کے لیے مشترکہ عزم: وزیراعظم شہباز شریف کا ولی عہد کو ٹیلیفون، ایران امریکہ کشیدگی پر اہم گفتگو

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کویت پر ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے کویتی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے کویتی قیادت کو مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹانے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ کویت کے ولی عہد نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔کویتی ولی عہد نے وزیراعظم کی متحرک قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تعمیری کردار خطے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے موجودہ بحران میں کویت کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی استحکام کے لیے قریبی تعاون اور سفارتی روابط کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ خطے کو کسی بڑے بحران سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button