پاکستان
Trending

پاکستان اور مصر کا خطے میں امن کے لیے مشترکہ محاذ: اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے رابطہ

 

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی سکیورٹی کے چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری سفارتی مداخلت کی ضرورت ہے۔پاکستان اور مصر نے علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے اپنے مشترکہ اقدامات اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مستقبل میں مزید قریبی تعاون کا عزم ظاہر کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button