پاکستان
Trending

ملک دشمن سازش ناکام: ’را‘ کے تین جاسوس انجام کو پہنچ گئے، حساس اداروں کی بڑی کامیابی

 

راولپنڈی : پاکستان کے حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ (RAW) کا نیٹ ورک تباہ کرتے ہوئے تین اہم کارندوں کو انجام تک پہنچا دیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے اعترافِ جرم میں انکشاف کیا ہے کہ وہ سرحد پار بیٹھے اپنے ہینڈلرز کو پاکستان کی حساس معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
حساس اداروں کی جانب سے کیے گئے مختلف آپریشنز کے دوران نارووال، بہاولپور اور وادی نیلم سے تین کارندوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان کو بھاری رقوم اور خواتین کے جھانسے (Honey Traps) کے ذریعے پھنسایا گیا تھا۔
ان کارندوں کا مقصد پاکستان کی دفاعی تنصیبات اور اہم مقامات کی جاسوسی کرنا تھا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق، ملزمان کے خلاف تمام ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عدالت میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر تینوں مجرموں کو کڑی سزائیں سنا دی گئی ہیں۔
سکیورٹی حکام نے اس کامیاب کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے کسی بھی مہرے کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
اس کارروائی کو بھارتی نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا تزویراتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے حساس ادارے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button