لاہور: پنجاب کا پہلا سکائی گلاس برج کوٹلی ستیاں میں تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں مری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔مری میں 3 نئے ہاسپٹیلٹی زون اور 3 نئے پارکس بنانے کا اعلان کیاگیاہے۔ نجی شعبے کے اشتراک سے مری میں بین الاقوامی معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کوٹلی ستیاں میں سکائی گلاس برج کی تعمیر سے مری کے روایتی روٹس پر ٹریفک اور سیاحوں کا رش تقسیم ہو جائے گا، جس سے ماحولیاتی دباؤ میں کمی اور نئے علاقوں کی ترقی ممکن ہوگی۔




