بین الاقوامی
Trending

مودی کی خارجہ پالیسی ناکام، پاکستان عالمی سطح پر ’سفارتی فاتح‘ قرار؛ایشیا ٹائمز کی رپورٹ

 

نئی دہلی / اسلام آباد: بین الاقوامی جریدے ’’ایشیا ٹائمز‘‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں خلیجی کشیدگی کے دوران پاکستان کی متوازن سفارتکاری کو بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر اور جاندار قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کی جانبدارانہ پالیسیوں نے بھارت کو سفارتی تنہائی کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
ایشیا ٹائمز کے مطابق نریندر مودی کی حد سے زیادہ اسرائیل نواز پالیسی نے خلیجی ممالک میں بھارت کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اس طرزِ عمل کی وجہ سے بھارت اہم علاقائی فیصلوں میں بے اثر رہا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی بھارتی قیادت کا رابطہ غیر معمولی طور پر محدود رہا۔
پاکستان کی کامیاب ’بیلنسنگ ایکٹ‘: رپورٹ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد نے کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بجائے متوازن راستہ اختیار کیا۔ پاکستان نے خلیجی خطے میں امن کے قیام اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جو عملی اقدامات کیے، انہیں عالمی سطح پر بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔عالمی طاقتیں اب پاکستان کو خطے میں ایک ذمہ دار اور کلیدی امن کار (Peace Maker) کے طور پر دیکھ رہی ہیں، جبکہ بھارت کی سفارتی گرفت کمزور پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button