پاکستان
Trending

سندھ بھر میں گندم کی خریداری کی تمام رکاوٹیں ختم: شرجیل میمن نے کسانوں کو خوشخبری سنا دی

 

کراچی : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے گندم کی فروخت پر عائد تمام حدود (Limits) کو ختم کر دیا ہے، جس کے بعد اب چھوٹے کسان براہِ راست سرکاری گوداموں کو اپنی فصل فروخت کر سکیں گے۔ گندم فروخت کی حد ختم ہونے سے چھوٹے کسانوں کا استحصال رکے گا اور وہ اپنی فصل کا پورا ریٹ حاصل کر سکیں گے۔
کسانوں کی مالی معاونت کے لیے گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے رواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ ملکی غذائی ضروریات پوری ہو سکیں۔
سینئر وزیر نے کہا کہ "بروقت ادائیگیاں ہماری اولین ترجیح ہیں، جس سے ہاریوں کا حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔” انہوں نے مزید واضح کیا کہ سندھ حکومت کی تمام پالیسیاں "کسان دوست” ہیں اور کسی بھی سطح پر کاشتکاروں کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button