بین الاقوامی
Trending

"پاکستان کا کردار لاجواب، ایرانی قیادت کوبراہِ راست مذاکرات کی پیشکش : صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایرانی قیادت کو براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ثالثی کے کردار کو سراہا اور کہاپاکستان کے وزیراعظم شاندار اور فیلڈ مارشل فنٹاسٹک ہیں، پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع حل کرانے میں بہترین اور مخلصانہ کام کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کے لیے سادہ راستہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر تہران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے صرف ایک فون کال کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم فون پر بات چیت کریں گے، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 18 گھنٹے کا طویل سفر وقت کا ضیاع ہے، محض گفتگو کے لیے اتنے طویل سفر کی ضرورت نہیں۔
صدر ٹرمپ کے اس بیان سے جہاں پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی اہمیت واضح ہوئی ہے، وہاں ایران کے لیے براہِ راست رابطے کا آپشن بھی سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button