بین الاقوامی
Trending

آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت کا گلا گھونٹنے کے مترادف، تجارتی شاہراہ فوری کھولی جائے: اقوامِ متحدہ

 

نیویارک : اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آبنائے ہرمز کے بحران کو عالمی سطح پر مہنگائی کے سونامی کا پیش خیمہ قرار دے دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دنیا بھر کی طاقتوں اور متعلقہ فریقین کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ عالمی معیشت کو کسی صورت یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا۔
انتونیو گوتریس نے قانونی اور معاشی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد نہیں ہے، اس لیے عالمی گزرگاہ کو بند کرنا یا اس میں رکاوٹ ڈالنا بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔ گزرگاہ کی بندش سے سپلائی چین مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، جس کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ اس کشیدگی کا سب سے خوفناک نتیجہ عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نکل رہا ہے۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا دنیا کو سانس لینے دیں! عالمی معیشت پہلے ہی دباؤ میں ہے، ایسے میں تجارتی راستوں کی بندش تباہ کن ثابت ہوگی۔ تمام فریقین فوری طور پر اشتعال انگیزی ختم کریں اور تجارتی روانی بحال کریں۔
انتونیو گوتریس نے اجلاس کے اختتام پر تمام فریقین کو یاد دلایا کہ تجارتی راستوں کا تحفظ عالمی امن کی بنیاد ہے۔ اگر یہ راستے محفوظ نہ ہوئے تو دنیا ایک نئے معاشی بحران کی لپیٹ میں آ جائے گی جس سے نکلنا ناممکن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button