پاکستان
Trending

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلوں کی منظوری، 2 کی سفارشات واپس؛جوڈیشل کمیشن کا باضابطہ اعلامیہ

 

اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے تبادلوں سے متعلق ایک اہم اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیشن کے ارکان نے کثرتِ رائے سے ججز کی بین الصوبائی منتقلی کا فیصلہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق، جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے درج ذیل ججز کو دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں بھیجنے کی منظوری دی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی: لاہور ہائیکورٹ ٹرانسفر، جسٹس بابر ستار: پشاور ہائیکورٹ ٹرانسفر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، سندھ ہائیکورٹ ٹرانسفر۔
اجلاس میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب کمیشن نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلے کی تجاویز پر غور کرنے کے بعد ان کی سفارشات واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اب یہ دونوں ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا تھا۔ خط میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے تبادلے سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے مجھے سنا جائے اور میرا موقف ریکارڈ پر لایا جائے۔
تاہم، جوڈیشل کمیشن نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کثرتِ رائے سے تبادلوں کے اس فیصلے پر مہر ثبت کر دی اور باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button